Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: میت کو کفن پہنانے کے احکام

میت کو کفن پہنانے کے احکام مسئلہ ١١٨. میت کو تین کپڑوں کا کفن دیا جائے لنگ، پیراہن (کرتا) اور چادر.

مسئلہ ١١٩. لنگ اور پیراہن کا اندازہ اس قدر ہونا چاہئے کہ لوگ اسے لنگ اور پیراہن کہہ سکیں اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ لنگ ناف سے لے کر زانو تک پورے بدن کو چھپا لے اور بہتر یہ کہ سینہ سے پیر تک پہنچ جائے اور اسی طرح بنا بر احتیاط مستحب پیراہن (کرتا)شانہ سے لیکر نصف پنڈلی تک پورے بدن کو چھپا لے اور چادر اتنی لمبی ہو کہ اس کے دونوں سروں کا باندھنا ممکن ہو اور اس کی چوڑائی اس درجہ سے ہو کہ ایک سرا دوسرے سرے پر آجائے.

مسئلہ ١٢٠. مستحب ہے کہ انسان اپنا کفن مہیا کرے اس کا مہیا کرنا عمر طولانی ہونے میں میسر ہے اسی طرح مستحب ہے اپنی تدفین و تکفین اور تین دن کے مخارج بھی مہیا کرے لیکن یہ حلال پیسہ سے ہو اور اس کا خمس دے دیا گیا ہو.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org