Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: نجاسات

نجاسات مسئلہ ٢٩. نجاسات گیارہ چیزیں ہیں:
١، ٢. ان حرام گوشت جانوروں کا پیشاب اور پاخانہ کہ جن کا خون ذبح کرتے وقت اچھل کر نکلے، چنانچہ حشرات جیسے کاکروچ، چھینگ و غیرہ کا فضلہ نجس نہیں ہے.
٣. منی
٤. مردار
٥. خون
٦. کتا
٧. سور
٨. کافر معاند (معاند وہ شخص ہے کہ جو اسلام کی حقانیت کو جانتا ہو لیکن اس کے با وجود انکار کرے یا س کی حقانیت میں شک کرے اور از روی دشمنی عمداً تحقیق نہ کرے، خلاصہ معاند وہ ہے جس کا کفر «عین جحود» (یعنی عمداً انکار کی صورت میں) ہو.
٩. شراب
١٠. جو کی شراب (بیئر)
١١. نجاست خوار اونٹ کا پسینہ
مسئلہ ٣٠. انسان اور ہر وہ حیوان کہ جس کا ذبح کرتے وقت خون اچھل کر نکلے اس کا خون نجس ہے پس ان حیوانات کا خون نجس نہیں ہے جو اس صفت کے مالک نہ ہوں جیسے مچھلی، مچھر و غیرہ اور جیسا کہ بیان ہو چکا ہے ان کا فضلہ بھی نجس نہیں ہے.
مسئلہ ٣١. کافر یعنی وہ شخص جو کدا کا منکر ہو یا خدا کے لئے شریک قرار دیتا ہو یا حصرت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پیغمبری کو قبول نہ کرتا ہو یا ان میں سے کسی ایک کے متعلق شک کرتا ہو اور کافر معاند مطلقاً نجس ہے لیکن جو معاند نہ ہو تو اظہر یہ ہے کہ نجس نہیں ہے اگرچہ ان سے زیادہ ارتباط سے پرہیز کرنا ضروری ہے تا کہ کہیں مسلمان ان کے عقائد سے متأثر نہ ہو جائیں.
مسئلہ ٣٢. حرام سے مجنب ہونے والے شخص کا پسینہ نجس نہیں ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے جو بدن یا لباس اس سے آلودہ ہو اس کے ساتھ نماز نہ پڑھے (یعنی پاک کرنے کے بعد پڑھے).
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org