Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: ضامن ہونے کے احکام

ضامن ہونے کے احکام مسئلہ ٥٣٠. اگر انسان کسی کے قرض کی ادئیگی کے لئے ضامن ہونا چاہئے تو اس کا ضامن ہونا اس صورت میں صحیح ہے کہ کسی بھی لفظ میں اگرچہ عربی نہ ہو طلبگار سے کہے میں تمہارے قرض کے ادا کرنے کے لئے ضامن ہو گیا ہوں اور طلبگار بھی اپنی رضایت کا اظہار کر دے لیکن مقروض کا راضی ہونا شرط نہیں ہے.

مسئلہ ٥٣١. جب بھی کوئی اپنے ضامن ہونے کے لئے شرط قرار دے مثلاً کہے اگر مقروض نے تمہارے قرض کو ادا نہ کیا تو میں دوں گا تو ضمانت صحیح ہے.

مسئلہ ٥٣٢. جس کے قرض کے لئے انسان ضامن ہوا ہے تو ضروری نہیں ہے وہ مقروض ہو لہذا اگر کوئی دوسرے سے قرض لینا چاہتا ہے تو انسان اس کا ضامن ہو سکتا ہے.

مسئلہ ٥٣٣. اگر طلبگار اپنے قرض کو ضامن کو بخش دے تو ضامن مقروض سے کوئی چیز نہیں لے سکتا اور اگر اس کا کچھ حصہ معاف کرے تو اس حصہ کا مطالبہ نہیں کر سکتا.

مسئلہ ٥٣۴. ضامن اور طلبگار شرط کر سکتے ہیں کہ جب بھی چاہیں ضامن کی ضمانت کو ختم کر دیں.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org