Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: متفرقہ مسائل

متفرقہ مسائل سوال ۴٥۶. اس کے پیش نظر کے مرد کے لئے سونا حرام ہے تو کیا مردوں کے لئے استمال ہونے والے سونے کے زیورات کو بنانا اور بیچنا بھی یہی حکم رکھتا ہے؟
جواب: سونے کے مردانہ زیورات جیسے مرد عام طور سے اور معمول کے مطابق اس سے حرام استفادہ کرتے ہیں اسے بیچنا حرام اور باطل ہے ہاں اگر کسی سماج میں یہ رواج ہو کہ اس طرح کے زیورات خرید کر مرد کو صرف یادگار کے طور پر دیا جاتا ہے اور وہ بھی اسی جھت سے لے تو اس کو بیچنا جائز ہے یا پھر مخصوص خریدار ہو جس کے متعلق اسے علم ہو کہ وہ بھی صرف اسی غرض سے خرید رہا ہے.

سوال ۴٥٧. نشیلی چیزوں کا استمال جیسے بھنگ، چرس، ہروئین، مارفین، ماری جوانا وغیرہ کے مختلف صورتوں میں استمال کا کیا حکم ہے؟
جواب: ان کا استمال چاہئے کسی بھی طرح ہو حرام ہے لیکن جو نشہ آور ہے جیسے بھنگ تو یہ نشہ آور کے عنوان سے حرام ہے اور اس کے علاوہ دوسری چیزیں چونکہ عرف اور عقلاء کے نزدیک نقصان پہنچانے والی اور مضر شمار ہوتی ہے اس لئے حرام ہیں.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org