Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: حق التألیف

حق التألیف سوال ۴۴۶. کیا مؤلفوں، مترجموں اور دیگر صاحبان ہنر افراد جو آثار کی تخلیق میں زحمت برداشت کرتے ہیں، پیسہ اور وقت صرف کرتے ہیں اگر وہ کوئی پیسہ حق زحمت یا حق التالیف کے عنوان سے لیں تو کیا صحیح ہے؟
جواب: حق زحمت یا حق لتالیف لینا تا کہ کتاب یا اصل نسخہ یا ہنری اثر کو اس کے حوالہ کر دے اس میں کوئی حرج نہیں ہے چونکہ مسلمان کو عمل محترم ہے اور اس کے عمل میں بغیر اجازت تصرف حرام ہے.

سوال ۴۴٧. کتب یا آثار جیسے پینٹنگ، ڈرائینگ، خوشنویسی اور کمپیوٹری سافٹ ویئر جو کہ ہنر مند کے ذوق اور ذہن کی تخلیق ہے کیا ہنر مند اور صاحب اثر ہمیشہ کے لئے اس کی طباعت پر پابندی یا اس کی طباعت سے ممانعت کا حق رکھتا ہے؟ اگر منع نہ کرے تو پھر کیا حکم ہے؟
جواب: وہ ہمیشہ کے لئے سافٹ وئیر کی کاپی کرنے سے روک سکتا ہے چونکہ انسان اپنے مال پر تصرف رکھتا ہے اوراس کے مال میں دوسروں کا تصرف کرنا(جیسے طباعت جو کہ اس طرح کے تصرف کا لازمہ ہے)زضایت کے بغیر حرام ہے اور مسلمانوں کا عمل محترم اور با قیمت ہے اور ممکن ہے حق رکھنے والے یا اس کے مالک اثر کی ارزش یا اس کتاب کو کسی فرد میں منحصر کرنا چاہتے ہوں اور اگر وہ منع نہ کرے تو بھی بنا عدم اور کاپی نہ کرنے پر ہے اور یہ جائز نہیں ہے ہمیں خود سے اپنے لئے حق ایجاد نہیں کرنا چاہئے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org