Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: امربالمعروف اور نھی عن المنکر کے مراتب

امربالمعروف اور نھی عن المنکر کے مراتب مسئلہ ۴٠٠. امربالمعروف اور نھی عن المنکر کے مراتب ہیں اور جب نچلے مرتبہ کے ذریعہ مقصود کے حاصل ہو جانے کا احتمال ہو تو دیگر مراتب پر عمل کرنا جائز نہیں ہے.

مسئلہ ۴٠١. امربالمعروف کا پہلا مرتبہ یہ کہ گنہگار شخص کے ساتھ ایسے پیش آجائے کہ اسے اس بات کا احساس ہو جائے کہ اس نے چونکہ گناہ کیا ہے اس لئے اس کے ساتھ ایسا رویہ برتا گیا ہے مثلاً اس سے چہرہ موڑ لے یا ترش روی کے ساتھ اس سے ملاقات کرے یا اس سے ملنا جلنا بند کر دے اور اس سے پرہیز کرے لیکن اس طرح کہ اسے احساس ہو جائے کہ یہ ساری باتیں صرف اس وجہ سے ہیں کہ وہ گناہ ترک کر دے.

مسئلہ ۴٠٢. امربالمعروف اور نھی عن المنکر کا دوسرا مرتبہ زبان سے امرونھی کرنا ہے لہذا اثر ہونے کا احتمال اور گذشتہ ساری شرطیں مہیا ہونے کی صورت میں واجب ہے کہ گناہ کرنے والے کو روکے اور واجب ترک کرنے والے کو اسے انجام دینے کے لئے امر کرے.

مسئلہ ۴٠٣. مارنے پیٹنے، قید کرنے، توہین کرنے اور اس سے بھی سخت مراتب اختیار کرنے اور جس بات سے اشخاص اور نفوس پر تصرف ہوتا ہو(کہ محترم شمار ہوتے ہیں)تو ایسے مواقع پر عوامی نمائندوں کے تصویب شدہ قانون کی ضرورت ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org