Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: اعتکاف کے شرائط

اعتکاف کے شرائط اعتکاف کے صحیح ہونے میں آٹھ شرطیں ہیں.
١. ایمان
٢. عقل
٣. قصد قربت
۴. روزہ رکھنا
٥. تین روز سے کم نہ رہنا
۶. چاروں مساجد یا مسجد جامع میں ہونا
٧. عورت کے لئے شوہر کی اجازت اگر شوہر کے حق کے منافی نہ ہو
٨. مسجد سے باہر نہ نکلنا

مسئلہ ٣١۶. جو مسجد جامع نہیں ہے مثلاً کسی قبیلہ یا محلہ کی مسجد ہے یا اس کا جامع ہونا مشکوک ہے تو اس میں اعتکاف صحیح نہیں ہے.

سوال ٣١٧. اعتکاف کے لئے مسجد جامع سے مراد کون سی مسجد ہے، کیا ممکن ہے ایک شہر میں کئی مسجد جامع ہوں؟
جواب: مسجد جامع وہ عمومی مسجد ہے کہ جس میں عام طور پر لوگ جمع ہوتے ہیں اور کسی خاص اہل محلہ یا گروہ یا زمانہ سے مخصوص نہ ہو اور ممکن ہے ایک شہر میں کئی مسجد جامع ہوں.

سوال ٣١٨. بڑے شہر جیسے تہران اس کے ہر محلہ کی ایک مسجد ہے اور ان میں سے بعض لوگوں کے اجتماع اور زیادہ رفت و آمد کی وجہ سے خاص اہمیت کی حامل ہیں کیا ایسی مسجد شہر کی مسجد جامع شمار ہو گی تا کہ اعتکاف اس میں صحیح ہو؟
جواب: معیار شہر کے کئے جامعیت ہے مہ اہل محلہ کے لئے لہذا اگر شہر کے لئے جامعیت یقینی نہ ہو اس میں اعتکاف صحیح نہیں ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org